وفاقی وزیر کی طبیعت اچانک خراب، خصوصی طیارے سے ہسپتال منتقل

وفاقی وزیر شہری ہوابازی و نجکاری محمد میاں سومرو کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میاں محمد سومرو کی جیکب آباد میں طبیعت خراب ہو گئی ہے جس کی وجہ سے انہیں علاج کے لئے خصوصی طیارے پر جیکب آباد سے کراچی منتقل کیا جا رہا ہے. محمد میاں سومرو جمعرات کو سڑک کے راستے کراچی سے جیکب آباد گئے تھے.محمد میاں سومرو جیکب آباد سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں. میاں محمد سومرو کو وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزیر شہری ہوابازی و نجکاری مقرر کیا تھا.

Comments
Loading...