پاکستان اپنا قرض کیسے اتار سکتا ہے وقار ذکاء نے بتا دیا

وقار ذکاء کا ٹی وی اسکرین کو خیرباد کہنے کا مشروط اعلان، حکومت کو باآسانی کروڑوں ڈالرز کمانے کیلئے خصوصی مشورہ بھی دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مشہور نام وقار ذکاء پاکستان میں ایک نئی تحریک چلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وقار ذکاء کی تحریک کا نام تحریک ٹیک ہے اور اس کا مقصد پاکستان کے ذمہ واجب الادا قرض اتارنا ہے۔
وقار ذکاء کا کہنا ہے کہ میں ایک انجینئرنگ گریجویٹ ہوں اسی لیے بخوبی اندازہ رکھتا ہوں کہ ٹیکنالوجی ملکی قرضہ واپس کرنے کا واحد ذریعہ ہے۔ وقار ذکاء کہتے ہیں کہ اگر وزیراعظم عمران خان ملک میں کرپٹو کرنسی متعارف کرائیں تو دنیا بھر سے آنے والی غیر ملکی سرمایہ کاری کی بدولت پاکستان اپنا قرض واپس کرنے کے قابل ہوجائے گا۔

وقار ذکاء کا کہنا ہے کہ ان کے پاس این ای ڈی، نسٹ اور دیگر یونیورسٹیز کے طلبہ کی ایک ٹیم ہے جو بغیر کسی سرمایہ کاری کے کرپٹو کرنسی کو متعارف کرائے گی۔

حکومت کرپٹو کرنسی کی اہمیت نہیں سمجھ رہی۔ پوری دنیا نے کرپٹو کرنسی کا استعمال کر رہی ہے۔ کرپٹو کرنسی میں کالے سفید دھن کا چکر نہیں ہے۔ وزیراعظم کو کرپٹو کرنسی متعارف کروانی چاہیے۔ وقار ذکاء نے دعویٰ کیا کہ ان کی اس تحریک سے صرف 6 ماہ کے عرصہ میں ملک 4 کروڑ ڈالرز کما سکتا ہے۔ وقار ذکاء کہتے ہیں کہ اگر ایسا نہ ہوا تو وہ دوبارہ ٹی وی اسکرین پر کبھی نظر نہیں آئیں گے۔

Comments
Loading...