گاڑی کا ٹائر پھٹا تو بھارت سرکار نے مہمان سمیت 9 کشمیریوں کو گرفتار کر لیا

مقبوضہ کشمیر کے علاقے اونتی پورہ میں گاڑی کا ٹائر پھٹنے سے ہونے والے دھماکے کے بعد بھارت سرکار نےسرچ آپریشن کرتے ہپوئے 9 کشمیری جوانوں کو گرفتار کر لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے اونتی پورہ میں پولیس سٹیشن کے باہر اک دھماکہ ہوا جس کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ یہ گرنیڈ‌نہیں گاڑی کا ٹائر پھٹنے سے دھماکہ ہوا ہے .دھماکے سے ایک گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے. واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا تا ہم بھارت سرکار نے دھماکے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ترال گاوں میں سی آر پی ایف اور بھارتی پولیس نے سرچ آپریشن کےد وران 9 کشمیری جوانوں کو گرفتار کر لیا ہے. بھارتی پولیس نے گھروں میں گھس کر خواتین کے ساتھ بھی بدتمیزی کی. گرفتار ہونے والے کشمیر ی جوانوں میں ماجد کھانڈ ے ، باسط کھانڈے، فردوس نجار، روف صدیقی، لطیف بٹ ، ارشد بٹ، عامر فیاض اور اشفاق بٹ کے علاوہ ایک مہمان بھی شامل ہے.

Comments
Loading...