اوبر کریم ٹیکسی سروس کو خریدے گا

اوبر اگلے ہفتے کریم ٹیکسی کو 3.1 بلین ڈالر میں خرید سکتا ہے . بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق اوبر اور کریم کے درمیان ڈیل کا انکشاف ہوا ہے. تفصیل کے مطابق اوبر 1.7 بلین ڈالر کیش کی صورت میں جبکہ باقیماندہ رقم کنورٹیبل نوٹس کی صورت میں دے گا. کریم نے اس خبر پر کسی قسم کے تبصرے سے انکار کیا جبکہ اوبر نے بھی تاحال کسی قسم کی تصدیق یا تردید سے گریز کیا ہے.

یاد رہے کہ اوبر ایک امریکی بین الاقوامی کمپنی ہے جو کافی عرصے سے ٹیکسی کار کی سروسز مہیا کر رہی ہے جبکہ کریم دبئی سے اسکی ہم پلہ سروس ہے. گزشتہ چند سالوں سے یہ کمپنیاں پاکستان میں اپنی سروسز مہیا کر رہی ہیں.

Comments
Loading...