ٹیم سرعام بچوں کے لیے مسیحا بن گئی

ٹیم سرعام راولپنڈی نے تین بچوں کو سکول داخل کروا کر اخرجات برداشت کرنے کا اعلان کردیا

راولپنڈی :ٹیم سر عام کرے گی تعلیم عام مشن کے تحت ٹیم سر عام راولپنڈی ساؤتھ کی بڑی کامیابی ایک غریب خاندان کے 3 بچوں کا سر سید سکول میں داخلہ کروایا گیا اور انکی تعلیم کی تمام تر ذمہ داری اٹھائی ہے تفصیلات کے مطابق ٹیم سر عام کا تعلیم عام کرنے کا مشن جس پر ملک بھر میں غریب اور مستحق بچوں کو بالکل فری تعلیم دلوانے کےحوالے سے کام کیا جا رہا آج ٹیم سر عام راولپنڈی نے بھی اس مشن میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے تین بچوں کو سکول میں داخل کروایا ہے اور ان بچوں کی تمام تعلیمی ذمہ داری اپنے ذمہ لے لی ہے

Comments
Loading...