ٹارگٹ کلرز کو قتل کرنے کے کتنے پیسے ملتے ہیں، ملزم نے انکشاف کر دیا

کراچی میں سی ٹی ڈی نے مختلف کاروائیوں میں 6 ٹارگٹ کلر گرفتار کئے ہیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عبداللہ شیخ نے سی ٹی ڈی افسران کےہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مختلف کارروائیوں میں اب تک 6 ٹارگٹ کلر گرفتار ہو چکے ہیں .ملزمان نے 50 سے زائد افراد کو ٹارگٹ کلنگ نشانہ بنایا، .گرفتارملزمان مولانا اورنگزیب فاروقی پر حملے میں بھی ملوث ہیں، گرفتار ملزمان میں 3 کا نام ریڈ بک میں بھی شامل ہے .ملزمان سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیاگیا .انہوں نے کہا کہ ٹارگٹ کلر ٹیم میں پولیس ہیڈ کانسٹیبل بھی شامل تھا،پولیس اہلکار حیدر عباس گارڈن ہیڈ کوارٹر میں تعینات تھا،محمد حیدر،سید مہتاب حسین نقوی،گل اکبر عرف عبداللہ کے نام ریڈ بک میں شامل ہیں .ملزمان کے دیگر ساتھیوں میں آصف رضا اور کامران عرف پٹھان شامل ہیں. گرفتار ملزمان نے 2003 سے 2019 تک مختلف کارروائیوں میں حصہ لیا .ٹارگٹ کلرز کو 40ہزار او ریکی کرنیوالوں کو 20ہزار ماہانہ دیے جاتے تھے

Comments
Loading...