اپنی نوعیت کی پہلی ’’ٹرینرز اینڈ سپیکرز کانفرنس‘‘ کاانعقاد

قاسم علی شاہ فاونڈیشن کے زیر اہتمام پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی ’’ٹرینرز اینڈ سپیکرز کانفرنس‘‘ کاانعقاد گزشتہ روزپرل کانٹیننٹل ہوٹل لاہور میں ہوا۔ پبلک سپیکنگ ، پرسنل ڈیویلپمنٹ اور پرسنلیٹی گرومنگ جیسے اہم اور منفرد موضوعات اس کانفرنس کا بنیادی موضوع تھے۔ یہ کانفرنس قاسم علی شاہ فاونڈیشن کے ان ایلومینائیز کے لیے منعقد کی گی تھی جو اس فاونڈیشن کے ’’ٹرین دا ٹرینرز‘‘ پروگرام کا حصہ رہے ہیں۔ اس پروگرام کے تحت بارہ بیچز کے 870پاس آوٹس کی کامیابی کی خوشی کے ساتھ ساتھ اسے عوام الناس کے لیے سیکھنے اور حقیقی دنیا میں اس ایکسپرٹ انڈسٹری کے ماہرین سے معاشرتی روابط بڑھانے کے ایک موقع کے طور پر بھی متعارف کروایا گیا۔اس موقع پر پرسنل گرومنگ ، سافٹ سکلز، کارپوریٹ سیکٹر جیسے اہم شعبہ جات میں پبلک سپیکنگ اور ٹریننگ کا چہرہ سمجھے جانیوالے ماہرین بھی اس کانفرنس میں پینل پر موجود تھے۔ ان ماہرین میں کامران رضوی ، ولی زاہد،حسیب خان، عمیر جلیانوالہ ،فایز حسن سیال اور قاسم علی شاہ صاحب چیرمین قاسم علی شاہ فاونڈیشن شامل تھے۔ان ماہرین نے نہ صرف اپنے اپنے مخصوص انداز میں اپنے موضوعات کا احاطہ کیا بلکہ ان تمام سکلز کی عمومی افادیت پر بھی روشنی ڈالی۔ کانفرنس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور قاسم علی شاہ فاونڈیشن کی اس کوشش کو بے حد سراہا۔ کانفرنس کا اغاز صبح نو بجے ہوا جو شام کو اٹھ بجے اختتام پذیر ہوئی۔اختتام پر شرکاء کو اس موضوع پر اپنی طرز کی پہلی منفرد کتاب’’ اڑان‘‘ کی دستخط شدہ کاپیاں بھی دی گئیں۔

Comments
Loading...