سوشل میڈیا کے ذریعے دہشت گرد تنظیم کا کام کرنیوالے چار افراد گرفتار

کراچی پولیس نے داعش سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی پولیس نے تیسر ٹاون سے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے اسلحہ، دستی بم اور لیپ ٹاپ ملے ہیں. پولیس کے مطابق چاروں ملزمان سوشل میڈیا کے ذریعے داعش میں شمولیت کے لئے کام کرتے تھے اور سوشل میڈیا کے ذریعے ذہن سازی کرتے تھے. ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر علی کا کہنا ہے کہ پولیس نے دہشتگردوں کو انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ایک کمپاؤنڈ سے کامیاب آپریشن کے بعد گرفتار کیا ، ملزمان میں عبداللہ عرف حمزہ، وسیم، نوید، وقار اور مدثر شامل ہیں،ملزمان کے خلاف دہشت گردی اور ٹیلی گراف ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات کا اندراج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے .

Comments
Loading...