شوپیاں میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے 2 نوجوان کون تھے؟ اہم خبر آ گئی

شوپیاں کے علاقے میں بھارتی ریاستی دہشت گردی میں شہید ہونیوالے کشمیری نوجوانوں کی شناخت کر لی گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کشمیریون کی شناخت شاہجہان میرساکنہ امشی پورہ شوپیان اور عابد حسین ساکنہ راولپورہ شوپیان کے طور پر ہوئی. دونوں مقامی کشمیری نوجوان تھے.

واضح رہے کہ ہفتہ کی صبح سرچ آپریشن کے نام پر دو کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا. شوپیاں کے گائوں گواہند میں بھارتی فوج ،سی‌آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں نے مشترکہ طور پر آپریشن کیا.دوران آپریشن ایک سیب کے باغ میں ایک جھڑپ کے دوران دو کشمیری جوانوں کو شہہید کر دیا

Comments
Loading...