شیخ رشید نے ایسا کام کر دیا کہ سکھ یاتری خوش ہو گئے

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ننکانہ صاحب ریلوے سٹیشن کا نام بابا گرونانک رکھنے کااعلان بھی کیا .

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بھارت سے آئے سکھ یاتریوں کا خیر مقدم کرتے ہیں .سکھوں کے مختلف مقدس مقامات پاکستان میں موجود ہیں .12نومبر کو ننکانہ صاحب ریلوےسٹیشن کا افتتاح ہو گا

باغی ٹی وی کی رپورت کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے گردوار پنجہ صاحب کا دورہ کیا اور سکھ یاتریوں سے ملاقات کی. اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نےسکھ یاتریوں کے لیے کرتا پور راہداری کھولی ہے .سکھ یاتری اب آسانی سے کرتاپور آسکیں گے .آپ کو روز بہتر سہولتیں ملیں گی، اگلی دفعہ آپکا آدھا کرایہ کم کر دیا جائے گا، اگلی دفعہ مزید سہولیات بھی دی جائینگی .ہمارے اور سکھوں کے دل آپس میں ملے ہوئے ہیں . وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ننکانہ صاحب ریلوے سٹیشن کا نام بابا گرونانک رکھنے کااعلان بھی کیا .

Comments
Loading...