پاکستانی وزیر خارجہ کا پیرس چرچ میں آگ لگنے پر اظہار افسوس

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پیرس چرچ میں آگ لگنے پر اظہار افسوس کیا ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطاق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تاریخی نوٹرڈیم کتھیڈرل میں خوفناک آتشزدگی پر دلی رنج ہوا،امید ہے فرانسیسی قوم چرچ کی پرانی شان بحال کرے گی،

واضح رہے کہ پیرس میں ساڑھے آٹھ سو سال قدیم نوٹرڈیم کیتھڈرل شعلوں کی لپیٹ میں آگیا۔ چھت جل گئی،ایک مینار بھی گرگیا،تاہم کلیسا کو مکمل تباہی سے بچا لیا گیا۔ حکومت نے چرچ کو اصل حالت میں بحال کرنے کا اعلان کردیا۔

Comments
Loading...