شادی کی پہلی رات کیسے گزری، بھارتی اداکار شاہ رخ خان نے کر دیا انکشاف

اداکار شاہ رخ خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ جس دن ہماری شادی ہوئی اسی دن ہم ممبئی آ گئے تھے.

بھارتی اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ شادی کی پہلی رات ہم نے فلم کے سیٹ پر گزاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اداکار شاہ رخ خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ جس دن ہماری شادی ہوئی اسی دن ہم ممبئی آ گئے تھے. شادی کی پہلی رات ہم نے فلم کے سیٹ پر گزاری ،اتنی پریشانی کے باوجود گوری نے کچھ نہیں کہا. شاہ رخ خان کا مزید کہنا تھا کہ میں گوری سے ایسی باتیں کرتا تھا جو مجھے خود سمجھ نہیں آتی تھیں۔ لیکن گوری نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا.2-3 سال ہمیں اس ماحول کو سمجھنے میں لگے .ایک انٹرویو کے مطابق شاہ رخ خان نے گوری کو پہلی بار ایک دوست کی پارٹی میں دیکھا تھا۔ پارٹی میں گوری ایک لڑکے کے ساتھ ڈانس کر رہی تھی۔ کافی دیر دیکھنے کے بعد شاہ رخ نے گوری سے بات کرنے کی ہمت کی اور گوری کے پاس پہنچ گئے اور ان کے ساتھ ڈانس کرنے کے لئے پوچھا۔ ڈانس پرپوزل کو ٹھکراتے ہوئے گوری نے کہا کہ وہ اپنے بوائے فرینڈ کا انتظار کر رہی ہیں۔ یہ بات سن کر شاہ رخ کا دل ٹوٹ گیا۔ لیکن حقیقت یہ تھی کہ گوری کا کوئی بوائے فرینڈ تھا ہی نہیں وہ وہاں اپنے بھائی کے ساتھ تھیں۔ جب انہیں اس بات کا پتہ چلا تو گوری کے پاس گئے اور بولے- مجھے بھی اپنا بھائی سمجھ لو۔ پھر کیا تھا اس طرح دونوں کی دوستی کی شروعات ہوئی۔

Comments
Loading...