راولپنڈی سعیداللہ گینگ گرفتار

راولپنڈی تھانہ نیو ٹاؤن نے چوری کی نیت سے بیٹھے گینگ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کردیا

راولپنڈی :تھانہ نیو ٹاؤن کو مخبر خاص نے اطلاع دی کہ چند افراد خیابان موڑ پر ڈکیتی کی نیت سے موجود ہیں جس پر مقامی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سعید اللہ گینگ کے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا .باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملزمان میں سعید اللہ ,روح اللہ ,صدام ,کامران اور حماد شامل ہیں ,ان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا ہے جن میں تین عدد پستول تیس بور مع 14 روند شامل ہیں .راولپنڈی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے ملزمان پر الگ الگ مقدمہ درج کرلیا ہے.

Comments
Loading...