آر پی اوفیصل آبادکی جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں دوسری بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت

آر پی او فیصل آباد غلام محمود ڈوگرکی وائس چانسلر پروفیسر ڈا کٹر ناصر امین کی خصوصی دعوت پر جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں پائیدار زراعت کے حوالے سے منعقد ہ دوسری بین الا قوامی کانفرنس میں شرکت۔منعقدہ کانفرنس میں مقامی زرعی ماہرین اور سائنسدانوں کے علاوہ کینیڈا،جارجیاا ور ایران سے عالمی شہرت یافتہ زرعی ماہرین اور سائنسدانوں نے بھی شرکت کی۔
اس موقعہ پر شرکاء نے پائیدار زراعت کیلئے پانی کی بچت اور پودوں کی پیداوار کی راہ میں حائل رکاوٹوں پر تفصیل سے بحث کی کہ کس طرح موثر حکمت عملی اور طریقہ کار اپنا کر ان مقاصد کو حاصل کیا جا سکتا ہے۔پاکستان ایک زرعی ملک ہے معیشت کا زیادہ تر انحصار زراعت پر ہے۔ تاہم ابھی تک زیادہ تر کاشتکار روائتی طریقہ آبپاشی سے کاشتکاری کرتے ہیں۔زراعت میں پانی کا غیر موثر طریقے سے استعمال بڑے پیمانے پر ہوتا ہے جس سے پانی کا ضیاع ہوتا ہے ۔

Comments
Loading...