راولپنڈی ڈولفن فورس کی کارگردگی رپورٹ جاری

جس میں سٹریٹ کرائم کرنے والے متعدد ملزمان کوگرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں ، منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ناجائز اسلحہ ،شراب ، چرس ، ہیروئن برآمد کی

راولپنڈی: عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ اور سٹریٹ کرائم کے سد باب کے لئے قائم ڈولفن فورس راولپنڈی نے رواں سال گزشتہ تین ماہ کے دوران سٹریٹ کرائم کی روک تھام میں اہم کردار ادا کیا، جس میں سٹریٹ کرائم کرنے والے متعدد ملزمان کوگرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں ، منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ناجائز اسلحہ ،شراب ، چرس ، ہیروئن برآمد کی ۔ڈولفن فورس نے مزیدکاروائی کے دوران مسروقہ شدہ کار ، 32ہزار روپے نقدی بھی برآمد کی ۔اور بدوں نمبر پلیٹس گاڑیوں و موٹرسائیکل کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے متعدد گاڑیاں اور سینکڑوں موٹر سائیکل متعلقہ تھانوں میں بند کروائے۔ جبکہ مجرم اشتہاری کو بھی گرفتار کیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈولفن فورس راولپنڈی نے رواں سال گزشتہ تین ماہ کے دوران سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 11ملزمان کو گرفتارکرلیا ، گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا انکشاف بھی کیا۔جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں سے 28عدد پسٹل معہ 387روند، منشیات فروشوں سے 04کلو سے زائد چرس ، 618گرام ہیروئن اور 37بوتل شرا ب برآمد کی ۔ بدوں نمبر پلٹیس گاڑیوں و موٹرسائیکل کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے متعدد گاڑیاں اور 13سو سے زائد موٹرسائیکل مختلف تھانوں میں بند کروائے اور مسروقہ شدہ کار و 32ہزار روپے نقدی بھی برآمدکر لی ۔ راولپنڈی ضلع میں قائم محافظ فورس نے گزشتہ تین ماہ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں سے 37عدد پسٹل ، 01عدد رائفل 12بور ، 01عدد پسٹل مشین سیمی آٹو میٹک ، 300کے قریب روند ، 01عدد آہنی مکہ ، منشیات فروشوں سے 397لیٹر کھلی شراب ،19بوتل شراب ، 13کلو سے زائد چرس ، 405گرام افیون ، 25گرام آئس کرسٹل برآمد کئے جبکہ 03شرابی اور 01عدالتی مفرور کو بھی گرفتار کیا ۔ راولپنڈی پولیس عوام النا س کی جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے ۔

Comments
Loading...