محکمہ شہری دفاع راولپنڈی کا بلند وبالاعمارتوں میں حفاظتی انتظامات نہ کرنے والوں کیخلاف آپریشن

محکمہ شہری دفاع راولپنڈی نے بلند وبالاعمارتوں میں حفاظتی انتظامات نہ کرنے پر گذشتہ ایک ہفتے کے دوران71افراد کے خلاف مقدمات درج کئے

راولپنڈی :محکمہ شہری دفاع راولپنڈی نے بلند وبالاعمارتوں میں حفاظتی انتظامات نہ کرنے پر گذشتہ ایک ہفتے کے دوران71افراد کے خلاف مقدمات درج کئے اور آٹھ فیول پمز و عمارتوں کو سربمہر کرتے ہوئے 146بلڈنگز مالکان کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے چار لاکھ روہے سے زائد جرمانہ عائد کیا ہے۔
اس حوالے سے سول ڈیفنس کے چیف آفیسر طالب حسین نے گذشتہ روز”اے پی پی”سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ضلع بھر میں شہری دفاع کی ٹیموں نے بھرپور کاروائی کرتے ہوئے ایک ہفتے کے دوران 146مقامات پر چھاپے مارے اور انہیں حفاظتی انتظامات اور آتشزدگی پر قابو پانے کے لئے آلات کی تنصیب نہ کرنے پر نوٹسز جاری کئے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ جن افراد کو نوٹسز جاری کئے گئے ہیں ان میں شاپنگ مالز،سی این جی،پٹرول پمپز،ایل پی جی سیلرز،پٹرول ایجنسیاں،سینماز،ٹمبر و پینٹ شاپزکے مالکان شامل ہیں۔انہوں نے بتایا ہے کہ محکمہ شہری دفاع کی جانب سے 71افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے چالان عدالت میں پیش کئے جبکہ آٹھ عمارتوں کو سربمہر کیا۔اس دوران بلڈنگز مالکان کو چار لاکھ 20ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔

Comments
Loading...