نقیب اللہ قتل کیس ، راﺅ انوار سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد

گزشتہ سال نقیب اللہ اور دیگر کو پولیس مقابلے میں مارا گیا تھا

کراچی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں راﺅ انوار سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی ہے ۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت میں نقیب اللہ قتل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس دوران راﺅ انوار اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے تاہم تمام ملزمام نے صحت جرم سے انکا ر کر دیا ہے ۔ عدالت نے کیس کے تمام گواہوں کو 11 اپریل کو طلب کر لیاہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال نقیب اللہ اور دیگر کو پولیس مقابلے میں مارا گیا تھا

Comments
Loading...