کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ،یونیورسٹی کے سپرنٹنڈنٹ جاں بحق

پولیس کے مطابق حسین شاہ سینے میں 4 گولیاں لگیں

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ میں بلوچستان یونیورسٹی کے سپرنٹنڈنٹ جاں بحق ہو گئے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان یونیورسٹی کے سپرنٹنڈنٹ پر فائرنگ کا واقعہ دکانی بابا پل کے قریب پیش آیا. جو وہ اپنی گاڑی پر یونیورسٹی جا رہے تھے. کہ راستے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق حسین شاہ سینے میں 4 گولیاں لگیں جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے،موٹر سائیکل سوار واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،پولیس نے لاش ہسپتال منتقل کردی

Comments
Loading...