قبائلی اضلاع میں خاصہ داراورلیویزفورس کوپولیس میں ضم کرنےکا اعلان

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے قبائلی اضلاع میں خاصہ داراورلیویزفورس کوپولیس میں ضم کرنےکا اعلان کر دیا ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ نے کہا کہ لیویزاورخاصہ داروں کوپولیس میں ضم کرنےکانوٹیفکیشن جاری کردیا ہے .پولیس کوحاصل مراعات خاصہ داراور لیویزفورس کوبھی دی جائیں گی .لیویزاورخاصہ داروں کوپولیس میں ان کےعہدوں کےمطابق جگہ ملے گی .صوبائی حکومت کےاقدام سے48ہزارلوگوں کوفائدہ ہواہے،خاصہ دارفورس کو جلد سے جلدٹریننگ دی جائےگی،خاصہ داراورلیویزفورس کی تعداد 28ہزارہے،کسی کوبھی بےروزگارنہیں کیاجائےگا .وزیر اعظم نےجووعدے کیےوہ پورےکرینگے،قبائلی اضلاع کےانضمام کامقصدان کی 70 سالہ محرومیوں کاخاتمہ ہے

Comments
Loading...