تحریک انصاف سے مقابلہ، مولانا فضل الرحمان نے بھی سوشل میڈیا سیل بنا لیا

مذہبی جماعتوں نے بھی سوشل میڈیا کا استعمال شروع کر دیا

مذہبی جماعتوں نے بھی سوشل میڈیا کا استعمال شروع کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک کی بڑی مذہبی جماعتوں نے سوشل میڈیا کا استعمال شروع کر دیا ہے. جمعیت علماء اسلام ف کی جانب سے خیبر پختونخواہ میں سوشل میڈیا کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں جمعیت کے کارکنان نے شرکت کی. سوشل میڈیا کنونشن سے خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اکرم درانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علمائےاسلام سوشل میڈیا پر مہذب اندازسے پی ٹی آئی کامقابلہ کرے گا، گالم گلوچ نہیں آداب کےساتھ سوشل میڈیا کا استعمال کریں گے . اکرم درانی نے مزید کہا کہ وزیراعلی ٰمحمودخان اپنے وزرا کے سامنے بےبس ہیں .ٹی وی پرزائد اثاثوں کی خبرچلی نیب نے بلایا تو مساجد کے حوالے سےسوالات کیے .ہرکسی نےہمارااحتساب کیا ، پرویزخٹک نےاحتساب کمیشن کو ہمارےخلاف استعمال کیا . بی آر ٹی اور بلین ٹری منصوبوں میں اربوں روپے کی کرپشن ہوئی ہے . بی آرٹی منصوبےکی حقیقت دنیاکےسامنےآگئی ہے .منصوبہ محض شہرکی تباہی کیلیےشروع کیاگیا .منصوبےمیں اربوں روپے کی کرپشن ہوچکی ہے،

Comments
Loading...