سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے لواحقین کا حکومت سے عالمی عدالت میں کیس لڑنے کا مطالبہ

سمجھوتہ ایکسپریس متاثرین کے لواحقین کا پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج

سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس میں شہید ہونے والے کامران اور عائشہ کے لواحقین نے عالمی عدالت سے انصاف کا مطالبہ کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہید ہونے والے کامران کی والدہ مسرت امین نے مطالبہ کیا کہ بھارتی سپریم کورٹ سے ہمیں انصاف کی امید نہیں حکومت پاکستان ہمارا کیس عالمی عدالت میں لیکر جائے .مسرت بی بی نے کہا کہ اس سانحہ میں میرا بیٹا کامران اور والدہ عائشہ بی بی کو شہید کیا گیا .

شہید ہونے والی عائشہ بی بی کے بیٹے واحد رضا نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ بھی انتہا پسندوں سے خوفزدہ ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق

سمجھوتا ایکسپریس متاثرین کمیٹی کے سربراہ رانا محمد عظیم کی زیرقیادت پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج کیا گیا. احتجاجی مظاہرے میں سمجھوتہ ایکسپریس متاثرین کے لواحقین نے شرکت کی. سمجھوتہ ایکسپریس متاثرین نے بھارت کے خلاف نعرے بازی کی. اس موقع پر رانا محمد عظیم نے اعلان کیا کہ سمجھوتہ ایکسپریس میں زندہ جلائے جانے والوں کے لواحقین کو ہر صورت انصاف دلایا جائے گا .بھارتی عدلیہ اور بھارتی حکومت کی دوغلی پالیسی پوری دنیا کے سامنے آگئی ہے انصاف کا خون ہوا ہے .

Comments
Loading...