پشاور، شہید پولیس اہلکار کی نماز جنارہ ادا

پشاور میں دہشت گردوں کی فائرنگ سےشہید پولیس اہلکار قمر عالم کی نماز جنازہ ملک سعد پولیس لائنز میں ادا کی گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ محمود خان،کورکمانڈرپشاور اور آئی جی نے بھی شرکت کی .نمازہ جنازہ میں سول اورعسکری حکام کے ساتھ دیگر افراد کی بڑی تعداد میں شرکت کی ،اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حیات آباد میں ایک گھر میں دہشت گردوں نے پناہ لی تھی. آپریشن میں اے ایس آئی کی شہادت پر افسوس ہے. ایسے واقعات کو کاونٹر کرنا آسان نہیں .

Comments
Loading...