پشاور میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود نے آپریشن کی جگہ کا دورہ کیا ہے.

پشاور کے علاقے حیات آباد میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے . کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود نے آپریشن کی جگہ کا دورہ کیا ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود نے آپریشن کی جگہ کا دورہ کیا ہے . لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود نے جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور آفیسرز کو ہدایت کی کہ آپریشن کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر نہیں ہونا چاہیے ، مکینوں کی حفاظت کیلیے آپریشن میں مکمل احتیاط برتی جائے .علاقہ مکینوں نے آپریشن کیلیے مکمل تعاون کیا ہے .ضرورت پڑنے پر اسپیشل سروسز کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی .

واضح رہے کہ پشاور کے علاقے حیات آباد میں رات گئے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا تو اس دوران دہشت گردوں نے سیکورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کر دی .دہشت گردوں کی فائرنگ سے اے ٹی ایس کا ایک جوان قمر عالم شہید ہوگیا، پولیس کی جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔سی سی پی او کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے جسے مکمل کرنے میں مزید کچھ وقت لگے گا، جائے وقوعہ کے اطراف کا ایریا کلیئر کروا لیا گیا ہے۔

Comments
Loading...