قبائلی علاقوں میں کتنے تعلیمی ادارے ہیں، حکومت کا سروے، حیران کن رپورٹ

قبائلی اضلاع کے تعلیمی اداروں میں سہولیات کے حوالہ سے محکمہ تعلیم کی دو ماہ کی سروے رپورٹ سامنے آ گئی.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قبائلی علاقوں میں ایک ہزار800 اسکولوں کاسروے کیا گیا،سروے7 قبائلی اضلاع اور 6 سب ڈویژن کےاسکولوں میں کیا گیا،7 قبائلی اضلاع کےاسکولوں میں 45فیصد اساتذہ، 60فیصدبچےغیرحاضرپائے گئے .50 فیصد اسکول پینے کے صاف پانی کی سہولت سے محروم ہیں .50 فیصد اسکولوں کو بجلی فراہم نہیں کی گئی ہے، 25 فیصد اسکولوں میں بیت الخلا کی سہولت موجود نہیں .11فیصد اسکولوں کی چار دیواری نہیں ہے،آئی ایم یو رپورٹ گزشتہ روز اپیکس کمیٹی اجلاس میں پیش کی گئی تھی.

خیبر پختونخواہ کے سیکرٹری تعلیم کا کہنا ہے کہ قبائلی اضلاع کےاسکولوں کو بہتر بنانے کیلیے آیندہ بجٹ میں رقم مختص کی جائیگی،قبائلی اضلاع میں 5 ہزار اسکول قائم ہیں .5 ہزاراسکولوں میں سے ایک ہزار 800 اسکولوں کا سروے کیا گیا، 5سال میں صوبے کےاسکولوں میں بنیادی ضروریات کی فراہمی پر 29ارب روپے خرچ ہوئے،

Comments
Loading...