پشاور دہشتگردوں سے مقابلے میں پولیس اہلکار شہید

پشاور کے علاقے حیات آباد فیز 7 میں دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان مقابلہ پولیس اہلکار شہید.

اینٹی ٹیررسٹ سکواڈ کے آفیسر اے ایس آئی قمر خان دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران شدید فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہوگئے.

یہ آپریشن دہشت گردوں کی حیات آباد پشاور میں موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا جنکے بارے میں شبہ تھا کہ وہ ایڈیشنل آئی جی اور جج پر حملہ کر سکتے ہیں.

صوبائی وزیر اطلاعات خیبر پختون خواہ شوکت یوسفزئی کے مطابق گھر میں 6 سے 7 دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن شروع کیا گیا جو تاحال جاری ہے.

Comments
Loading...