پشاور، دہشت گردوں کا ہدف کیا تھا؟ ، بڑی خبر آ گئی

سی سی پی او پشاور قاضی جمیل الرحمان نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی سی پی او قاضی جمیل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن پاک فوج اورپولیس کے جوانوں نے مل کرمکمل کیا،آپریشن کےد وران 5 دہشت گرد ہلاک اورایک پولیس اہلکار شہید ہوا،
اے آئی جی بم ڈسپوزل یونٹ شفقت ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کا انتہائی تربیت یافتہ گروپ تھا .گھر میں 50 سے 60 کلو گرام بارودی مواد نصب کیا گیا تھا .دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور ریسکیو اہلکاروں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے،بارودی مواد کو ناکارہ بنانے کے دوران گھر میں زور دار دھماکا ہوا.بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا.

Comments
Loading...