تنخواہوں میں 20 فیصد فوری اضافہ ، بڑی خبر آ گئی

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کی آمدکےپیش نظرفوری طورپر 3ہزار روپےتنخواہ میں اضافہ کیاجائے .

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے مطالبہ کیا کہ مہنگائی اور افراط زر کے پیش نظر کم ازکم اجرت18 ہزار روپے کی جائے.ایک لاکھ روپے تک ماہانہ کمانے والوں کی تنخواہ میں20 فیصد فوری اضافہ کیاجائے .نجی اور سرکاری ملازمین کی کم سے کم ماہانہ اجرت میں اضافہ کیا جائے .مہنگائی اور افراط زر کی شرح ہمارے دور میں 47 سال میں کم ترین 3 فیصد تھی .ان حالات میں غریب اور تنخواہ دار طبقہ مہنگائی کے بوجھ تلے پس چکا ہے،انہوں نے کہا کہ آج مہنگائی اور افراط زر کی شرح 9.4فیصد ہوچکی ہے .فوری ریلیف نہ دیا گیا تو عوام کے لیے ماہ صیام گزارنا ممکن نہیں ہوگا .حکومت غریب طبقےکا احساس کرے اور بے حسی کا مظاہرہ نہ کرے .عوام کے لیے ایک وقت کی روٹی کھانا مشکل ہوگیا ہے

Comments
Loading...