پلوامہ حملہ کی طرز پر سرینگر شاہراہ پر ایک اور حملے کا الرٹ جاری

مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی سیکورٹی اداروں نے پلوامہ حملے کی طرز پر ایک اور حملے کا الرٹ جاری کر دیا ہے جس کے بعد مقبوضہ کشمیر میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حساس اداروں نے الرٹ جاری کیا ہے کہ مقبوضہ جموں‌کشمیر میں سرینگر شاہراہ پر عسکریت پسند پلوامہ طرز پر حملہ کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں. اب موٹر سائیکل کے ذریعے کسی بھارتی فوج کے کانوائے کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے. الرٹ جاری ہونے کے بعد سرینگر شاہراہ پر سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے. بانہال سے لے کر بارہ مولہ تک شاہراہ کو سیل کیا گیا ہے جبکہ جگہ جگہ بھارتی فوج کی گاڑیاں الرٹ ہیں. متعلقہ علاقوں میں انٹرنیٹ کی سروس بھی بند کر دی گئی ہے.

Comments
Loading...