پاکستان کے دارلحکومت میں بنے اس پھول کے بارے آپ کیا جانتے ہیں

پاکستان مونومنٹ کی پھول نما عمارت چاروں صوبوں کو ظاہر کرتی ہے

اسلام آباد (باغی اسپیشل رپورٹ )پاکستان مونومنٹ میں صرف ہم اسی لیے جاتے ہیں وہاں قائد اعظم اور تحریک پاکستان کے اکابرین کی یادگاری تصاویر اور مجسمے ہیں لیکن اس کی عمارت کے بارے میں یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں.پاکستان یادگار یا پاکستان مونومنٹ اسلام آبادپاکستان میں ایک قومی یادگار تعمیر کی گئی ہے جو ملک کے چاروں صوبوں اور تین آزاد علاقوں کی نمائندگی کرتی ہے۔ یادگارکھلے پھول کی شکل میں ہے اور تیزی سے ترقی پذیر ملک پاکستان کی پیش رفت کی نمائندگی کرتا ہے۔ یادگار کی چارپھول نما اہم پنکھڑیاں چاروں صوبوں کی نمائندہ ہیں (بلوچستان، خیبر پختونخوا، پنجاب ، اور سندھ)، جبکہ تین چھوٹی پنکھڑیاں تین آزاد علاقوں کی نمائندگی کرتی ہیں (گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور قبائلی علاقہ جات )۔ فضا سے دیکھیں تو یہ یادگار ایک ستارہ (وسط میں) اور ایک چاند (پنکھڑیوں کی دیواروں سے بنا) کی طرح نظر آتا ہےجو پاکستانی پرچم میں چاند اور ستارے کی نمائندگی کرتا ہے۔

Comments
Loading...