اورنج لائن ٹرین، سپریم کورٹ نے بڑا حکم دے دیا

عدالت نے کیس کی سماعت جمعہ تک ملتوی کردی.

سپریم کورٹ میں اورنج لائن ٹرین پراجیکٹ کیس کی سماعت ہوئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے اورنج لائن ٹرین پراجیکٹ کیس کی سماعت کے دوران چیرمین پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا. سپریم کورٹ نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب، سیکرٹری فنانس پنجاب کو بھی طلب کرلیا . جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ پراجیکٹ کے راستے میں جو آئے اسے ٹریک کا حصہ بنادیا جائے،فنڈز کی وجہ سے اس منصوبے پر کام نہیں رکنا چاہیے .عدالت نے تعمیراتی کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو بھی اگلی سماعت پر طلب کر لئے .جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ تعمیراتی کمپنیاں اپنی ذمے داریاں پوری نہیں کریں گی تو کہیں اورجائیں گی، منصوبے پرکام نہیں ہوگا تو معاملہ نیب کو بھی بھیجا جاسکتا ہے،کام نا ہونے سے منصوبے میں تاخیر ہورہی ہے،تعمیراتی کمپنیوں کو 15 اپریل تک کام مکمل کرنا تھا ،تعمیراتی کمپنیوں نے اپنی یقین دہانی پوری نہیں کی،عدالت نے کیس کی سماعت جمعہ تک ملتوی کردی.

Comments
Loading...