شمالی وزیرستان متاثرین کی کب تک ہو گی واپسی، اہم خبر آ گئی

شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کی گھروں‌کو واپسی کا عمل جون تک مکمل کر لیا جائے گا

شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کی گھروں‌کو واپسی کا عمل جون تک مکمل کر لیا جائے گا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان کے کو آرڈینیٹر عمران کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان کے 21 ہزار خاندانوں کی واپسی کا عمل جون تک مکمل ہو گا. متاثرین کو 25 ہزار روپے کیش گرانٹ جبکہ دس ہزار کرایہ کی مد میں ادا کئے جا رہے ہیں. آپریشن ضرب عضب کے موقع پر ایک لاکھ تین ہزار خاندان رجسٹرڈ کئے گئے تھے جن میں سے اب تک 82 ہزار خاندان واپس اپنے علاقوں میں پہنچ چکے ہیں جبکہ 21 ہزار خاندانوں کی واپسی کے حوالے پلان ترتیب دیا جارہا ہے۔ رمضان المبارک کے بعد باقی بچ جانے والے خاندانوں کو واپس لانے کے لئے اقدامات کئے جا ئیں گے۔

Comments
Loading...