نیازی بنی گالہ کا نہیں ملک کا وزیر اعظم ہے، ایم کیو ایم کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں، بلاول

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جلد اسلام آباد جاوں گا. عمران خان صرف بنی گالہ کا نہیں ملک کا وزیر اعظم ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گھوٹکی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان وزیر اعظم ہے ،جلسے کرنا اپوزیشن کا کام ہے، باربار سندھ آئیں ،لیکن یہاں کی عوام کو دھوکا نہ دیں، ان کو حقوق دیں. صرف بنی گالہ کے وزیر اعظم نہیں بلکہ ملک کے وزیر اعظم ہو ،پورے ملک میں اعلان کرتے ہو لیکن گھوٹکی جہاں سے گیس نکلتی ہے یہاں کوئی پیکج نہیں دیا گیا.انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ایسی جماعت ہے جو کراچی میں بار بار الیکٹ ہو کر آئی. کے ایم سی ان کے پاس ہے. کراچی کے عوام پوچھتے یہں کہ انہوں نے ہمارے لئے کیا کیا. پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کے تھرو کراچی کی عوام کو پیسہ دیا،نواز شریف حکومت نے بھی ایم کیو ایم کو پیسہ دیا، اب کراچی کی عوام حساب مانگ ریہ ہے. ایم کیو ایم کو تجویز دیتا ہوں کہ کراچی کی ملکر خدمت کریں،. بے نظیر کراچی میں پیدا ہوئی تھیں. ہمیں ان کے ساتھ ملکر کام کرنا ہے. بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت وعدوں‌ پر پورا اترے اگر نہیں کریں گے تو عوام میرے ساتھ ہے. ہم جدوجہد کریں گے

Comments
Loading...