نواز شریف کا علاج کونسی ہسپتال کے ڈاکٹر کر رہے ہیں، ایسی خبر کہ سن کر حیران ہو جائیں

نواز شریف کے معالج نے کہا ہے کہ آغا خان ہسپتال کے ڈاکٹرز رپورٹ دیکھ کر نواز شریف کے علاج کا تعین کریں گے.

نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماہر ڈاکٹرز کے ساتھ آج نواز شریف کی نشست ہوئی ہے. آغا خان ہسپتال کراچی کے ڈاکٹرز میڈیکل رپورٹ چیک کریں گے. شریانوں کے بلاک ہونے کے بعد انجائنا کا درد اٹھتا ہے. نواز شریف کے دل کی ایک شریان بھی بند ہے .دل کے مریض کے لئے انجائنا کا درد خطرناک ثابت ہو سکتا ہے .

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے آج طبی معائنے کے لئے شریف میڈیکل سٹی کا دورہ کیا ہے. نواز شریف کو سپریم کورٹ نے طبی بنیادوں پر چھ یفتوں کی ضمانت پر رہا کیا ہوا ہے.

Comments
Loading...