نیب اب کس کو ہتھکڑی نہیں لگائے گا؟ چئیرمین نیب نے واضح حکم دے دیا

چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا ہے کہ گریڈ 19 اور اس سے اوپرکے افسران کو چیئرمین نیب کی اجازت کے بغیر گرفتار نہیں کیاجاسکےگا،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے سول سیکرٹریٹ میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیوروکریسی بلا خوف و خطر قانون کے تحت فرائض انجام دے .بیوروکریسی کا کام ملکی و عوامی مفاد میں پالیسی بنانا ہے .آئندہ کسی گرفتار افسر کو ہتھکڑی نہیں لگائی جائے گی .نیب کا ریجنل آفیسر گریڈ 19 اور اس سے اوپر کے افسران کو از خودگرفتار نہیں کر سکے گا .بیوروکریسی مکمل ذمے داری اور اعتماد کیساتھ فرئض انجام دے

Comments
Loading...