ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی ملی یکجہتی کونسل نے اجلاس بلالیا

حکو متی پالیسیوں کی بدو لت ملک میں مہنگائی کا سو نامی آچکا ہے,ملی یکجہتی کونسل اسلام آباد

اسلام آباد:نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ حکو متی پالیسیوں کی بدو لت ملک میں مہنگائی کا سو نامی آچکا ہے ، عوام نے پی ٹی آئی کو انتخابات میں عوام کی فلاح وبہبود اور ملک و قوم کے مسائل کے حل کیلئے ووٹ دیا تھا بدقسمتی سے موجودہ حکومت بھی سابقہ حکومتوں کاتسلسل ثابت ہو رہی ہے ہر آنے والے دن کے ساتھ عوام پر نئے مصائب کے پہاڑ گرائے جا رہے ہیں جس سے عوام کی زندگی اجیرن بن چکی ہے۔،انھوں نے کہا پٹرول ، بجلی ، گیس، ادویات سمیت اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضا فہ حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ملی یکجہتی کو نسل اسلام آباد کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا، علامہ ثا قب اکبر اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔
میاں محمد اسلم نے کہارمضان المبارک شروع ہو نے سے قبل ہی مہنگائی کا طوفان آچکا ہے ،ہر شخص شہر یوں سے من مانے دام وصول کر رہا ہے ، یو ں لگتا ہے ملک میں حکو مت نام کی کو ئی چیز نہیں،انھوں نے کہا ملک اور قوم کے مسائل کا حل اسلامی نظام کے قیام میں مضمر ہے ،بوسیدہ نظام اور آزمود ہ چہرے کبھی تبدیلی نہیں لا سکتے ،عوام پاس اب جماعت اسلامی کی قیادت کے انتخاب کے علاوہ کو ئی آپشن مو جو د نہیں ہے ، آئندہ بلدیاتی الیکشن میں عوام اپنا ووٹ جماعت اسلامی کے کرپشن سے پاک دین دار اور پڑھے لکھے امیدواران کو دیں اور اسلامی اور خوشحال پاکستان بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔انھوں نے کہا جماعت اسلامی اصلاح معاشرہ، خدمت خلق کے ذریعے ہی حقیقی اور پائیدار اسلامی انقلاب کی خواہاں ہے۔

Comments
Loading...