ایم کیو ایم مرکز 90 چھاپے کے دوران گرفتار ملزمان کی ضمانت مسترد

ایم کیوایم مرکز90سےخود کارہتھیاروں اور گولہ بارود کی برآمدگی کےمقدمات کی سماعت ہوئی .عدالت نے ایم کیوایم کےکارکن فیصل موٹا،عبید کے ٹو،قادر ہنگورو سمیت 26 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رینجرز پراسیکیوٹرز نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ رینجرزنے 11مارچ 2015کو ایم کیوایم کےمرکز پر چھاپامارا،بڑی تعداد میں خود کار ہتھیار،گولہ بارود اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا،ملزمان ایم کیوایم ہیڈ کوارٹر میں روپوش تھے،درخواست ضمانت مسترد کی جائے، ملزمان کے وکیل نے کہا کہ ملزمان کیخلاف ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے جاسکے،ضمانت پر رہا کیا جائے،.عدالت نے ایم کیوایم کےکارکن فیصل موٹا،عبید کے ٹو،قادر ہنگورو سمیت 26 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے

Comments
Loading...