مودی کے زیر استعمال بحریہ کے ہیلی سے اتارا گیا کالا باکس، کانگریس نے مطالبہ کر دیا

بھارت کی سابق حکمران جماعت کانگریس نے مطالبہ کیا ہے کہ مودی کے ہیلی کاپٹر سے اتارے گئے کالے باکس کی تحقیقات ہونی چاہئے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کانگریس کے ترجمان آنند شرما نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی دنیا کی امیر ترین سیاسی پارٹی بن گئی ہے. مودی الیکشن پر پیسہ پانی کی طرح بہا رہا ہے. ترجمان نے مزید کہا کہ ہفتہ کو چتر درگ میں مودی کے ہیلی کاپٹر سے کالا باکس اتارا گیا جسے پرائیویٹ گاڑی میں رکھا گیا اور وہ گاڑی مودی کے قافلے کا حصہ نہیں تھی. گاڑی میں باکس رکھنے کے بعد وہ گاڑی چلی گئی. باکس بھارتی بحریہ کے ہیلی کاپٹر میں لایاگیا جو مودی کے زیر استعمال ہے. آنند شرما نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کو اس معاملے کی تحقیقات کرنی چاہئے. کہ وہ باکس کہاں سے آٰیا، گاڑی کی کی تھی اور کہاں گیا، باکس کی حفاظت کے لئے کمانڈوز کی سیکورٹی کی ضرورت کیوں پڑی اس کی جانچ ہونی چاہئے.

Comments
Loading...