مودی باز نہ آیا، ایک بار پھر پاکستان کو دی دھمکی

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کو ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب ادھر والوں کو سمجھ آ گئی کہ اگر تیسری غلطی کی تو لینے کے دینے پڑ جائیں گے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے لوک سبھا کے الیکشن کے دوسرے مرحلے کے دوران علی گڑھ اور مراد آباد میں جلسوں سے خطاب کیا. جس کے دوران مودی نے پاکستان کا نام لئے بغیر دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اب ادھروالوں کوبھی سمجھ آگیا ہےکہ اگر تیسری غلطی کی تولینے کے دینے پڑجائیں گے۔ مودی نے مزید کہا کہ آج پوری دنیا ہندوستان کے ساتھ کھڑی ہےاورپاکستان کےاپنوں نےبھی اس کا ساتھ چھوڑدیا۔

Comments
Loading...