منی لانڈرنگ کیس، بانی ایم کیو ایم کے خلاف ٹھوس شواہد عدالت پیش

منی لانڈرنگ کیس میں ایم کیو ایم کے بانی اور دیگر کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مزید شواہد حاصل کر لئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں منی لانڈرنگ کے حوالہ سے کیس کی سماعت ہوئی جس میں بانی متحدہ و دیگر کیخلاف مقدمے میں پیشرفت رپورٹ جمع کرا دی گئی ہے. پیشرفت رپورٹ سیکرٹری جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے .رپورٹ کے مطابق بانی متحدہ و دیگر کیخلاف مقدمے میں ٹھوس شواہد حاصل کر لیے گئے ہیں. دستاویزی شواہد کی تصدیق برطانیہ سے کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،وزارت خارجہ کےذریعے دستاویزات کی تصدیق کرائی جا رہی ہے .رپورٹ کے مطابق بانی متحدہ کے گھر سے ملےاسلحے کی فہرست کا فرانزک کرانے کابھی فیصلہ کیا گیا ہے. بانی ایم کیو ایم کے گھرسے ملا اسلحہ کہاں استعمال ہوا فرانزک کیلیے فہرست بھیجی ہے،رپورٹ میں وفاقی حکومت کو جے آئی ٹی تشکیل دینے کی تجویز دی گئی ہے، جے آئی ٹی کےلیے ممبران کے انتخاب کا عمل جاری ہے،رپورٹ میں استدعا کی گئی کہ مزید پیشرفت تک سماعت مناسب دورانیے کیلیے ملتوی کردی جائے.

Comments
Loading...