عمران خان خود جلد کینٹینر پر ہوں گے . مریم اورنگزیب کا دعویٰ

عمران خان اپنی نااہلی چھپانےکیلیے اپوزیشن کوبلیک میل کرنےکی ناکام کوشش کرتےہیں

مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی نااہلی چھپانےکیلیے اپوزیشن کوبلیک میل کرنےکی ناکام کوشش کرتےہیں . وہ جلد کینٹینر پر کھڑے ہوں گے .عمران خان 5سال سےنواز ،شہباز شریف کےنام پر سیاست کررہےہیں.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اپوزیشن کو کینٹینر فراہم کرنے کی آفر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان آپ اپنی نااہلی کی وجہ سے اپوزیشن کو کنٹینر دینا چاہتےہیں .قوم آپکوآپکی نالائقی،نا اہلی ،جھوٹے وعدوں کی وجہ سے مسترد کرے گی.

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان قوم کوبتائیں آپ علیمہ باجی،جہانگیرترین کواین آراودےچکےہیں .قوم کوبتائیں خیبرپختونخوامیٹروآپکی نالائقی کیوجہ سے1کھرب سے زیادہ پر پہنچ چکی ہے. قوم کو بتائیں کہ مہنگائی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے .قوم کو بتائیں کہ آپ نے پاکستان کی تاریخ کا تیز ترین قرض لیا ہے .قوم کوبتائیں گردشی قرض ہر روز 1 ارب 7کروڑ70روپےبڑھ رہا ہے
.
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران خان ن لیگ پرتنقید سےپہلے اپنےکسی ایک منصوبے کا نام بتائیں . آپ توشہبازشریف جیسی ایک میٹرونہیں بناسکے . آپ لیڈی ریڈنگ اسپتال کےآپریشن تھیٹرکی چھت بھی مرمت نہیں کراسکے. عمران خان اب این آراوکی جھوٹی رٹ لگاکےعوام کوبیوقوف نہیں بناسکتے .

Comments
Loading...