بلدیاتی الیکشن کب ہوں گے، بڑی خبر آ گئی

الیکشن کمیشن نے اسی سال بلدیاتی الیکشن کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمشین کا اجلاس ہوا جس میں صوبے میں 28 دسمبر سے قبل یعنی 2019 میں ہی انتخابات کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے. الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا کوبلدیاتی قانون سے متعلق امور 30 اپریل تک نمٹانے کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے کہا کہ خیبرپختو نخوا میں بلدیاتی اداروں کی مدت 28 اگست کوختم ہوگی،حلقہ بندیوں ،انتخابی فہرستوں کےلئے مناسب وقت درکارہے،خیبرپختونخواحکومت بلدیاتی اداروں سے متعلق جلد قانون سازی کرے۔

Comments
Loading...