لاپتہ افراد کیس کی سماعت، متاثرین کی خود کشی کی دھمکی

لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی .دوران سماعت لاپتہ شخص مشتاق کی اہلیہ نے خود کشی کی دھمکی دے دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے لاپتا شہریوں کی ٹریول ہسٹری معلوم کرنے کیلیے ایف آئی اے کو ہدایت کی ہے. عدالت نے ریاست اللہ سمیت دیگر کی گمشدگی پر آئی جی سندھ اور دیگر سے جواب طلب کیا ہے. شہری وقار احمد کی گمشدگی پر عدالت نے وفاقی وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کی ہے.سندھ ہائیکورٹ نے متعلقہ حکام کو لاپتہ افراد سے متعلق ٹھوس اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے. چار سال سے لاپتہ شخص مشتاق کی اہلیہ نے دوران سماعت کہا کہ مشتاق 4 سال سےلاپتاہے،بچوں کوباپ سےملوا دیں.مالی حالات بھی خراب ہیں بچے فاقے پر مجبورہوگئے .مشتاق کو بازیاب نہ کرایا تو بچوں سمیت خودکشی کرلوں گی.

Comments
Loading...