کےپی کے اقرافروغ تعلیم واؤچراسکیم میں خوردبردکاانکشاف

ایلیمنٹری ایجوکیشن فاؤنڈیشن کےپی کے اقرافروغ تعلیم واؤچراسکیم میں خوردبردکاانکشاف ہوا ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مانسہرہ میں اسکول میں داخلےکی مدمیں ملنےوالےفنڈز ہڑپ کرلیےگئے،صوبائی انسپکشن ٹیم کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2 کروڑ64لاکھ روپےکےفنڈز میں سے1کروڑ94 لاکھ روپےخوردبردکیےگئے .نجی اسکول لبڑکوٹ مانسہرہ میں79 بچوں کی مدمیں پیسے لیےجارہےتھے .23اسکولوں میں سے6اسکولزگھوسٹ جبکہ21غیررجسٹرڈنکلے .طلبا،متعلقہ اسٹاف اوراسکولزپرنسپلز کےبیانات رکارڈکیے،صوبائی انسپکشن ٹیم نےمانسہرہ کے89 میں سے23اسکولزمیں انکوائری کی .جابہ میں ایک نجی اسکول میں236بچوں کےنام پروصولی کی جارہی تھی .احرارمیرہ میں ایک نجی اسکول کاوجود ہی نہیں تھا،3ماہ میں13لاکھ روپےجاری ہوئے، انپسکشن بورڈ نے سفارش کی کہ ایم ڈی ایلیمنٹری اینڈسیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن ذوالفقاراحمدکوعہدےسےہٹایاجائے، نیب کےذریعےہڑپ شدہ رقم اسکول مالکان سےوصول کی جائے.

Comments
Loading...