پاکستانی کے نیویارک میں قتل کے خلاف خیبر پختونخواہ اسمبلی میں قرارداد منطور

نیویارک میں رکن اسمبلی کے بھتیجے کے قتل کے خلاف خیبر پختونخواہ اسمبلی میں احتجاج کیا گیا

خیبر پختونخواہ اسمبلی میں کے پی کے اسمبلی کے رکن اور اے این پی کے رہنما وقار احمد خان کے بھتیجے کے نیویارک میں قتل کے خلاف قرارداد متفقی طور پر منظور کر لی گئی.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیویارک میں رکن اسمبلی کے بھتیجے کے قتل کے خلاف خیبر پختونخواہ اسمبلی میں احتجاج کیا گیا. وزیر قانون کے پی کے سلطان محمد خان نے کہا کہ نیویارک میں اے این پی کے رکن وقاراحمد خان کے بھتیجے کو قتل کیا گیا ہے .وزارت خارجہ فوری طور پر اس واقعہ کا نوٹس لیں.
اسپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی نے کہا امریکی سفارت خانہ اور وفاقی حکومت کو اس حوالہ سے خط لکھیں گے.ایوان میں وقار خان کے بھتیجےکے ایصال ثواب کےلیے فاتحہ خوانی کی گئی .اورنیویارک میں قتل کےخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی. متحدہ مجلس عمل کے رکن صوبائی اسمبلی عنایت اللہ خان نے بھی شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کوئی امریکی پکڑاجائےتو ان کادفتر خارجہ نوٹس لیتاہے،پاکستانی دفتر خارجہ بھی اس معاملے کانوٹس لے

Comments
Loading...