کوئی وعدہ معاف گواہ بننا چاہتا ہے تو ہم کیا کریں گے؟ زرداری کے وکیل نے کیا کہا؟

واضح رہے کہ احتساب عدالت میں جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت شروع ہو چکی ہے.

آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ کوئی وعدہ معاف گواہ بننا چاہتا ہے تو بن جائے ہم مخالفت نہیں کریں گے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت کےباہرآصف زرداری کےوکیل فاروق ایچ نائیک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی وعدہ معاف گواہ بننا چاہتا ہے تو بن جائے،ہم مخالفت کرنے والےکون ہوتے ہیں ،آصف زرداری کا ان اکاؤنٹس سے کوئی تعلق نہیں، دو خواتین نے خواتین نے ایسی کوئی بات کی ہے.

واضح رہے کہ احتساب عدالت میں جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت شروع ہو چکی ہے. احتساب عدالت کےجج محمدارشدملک سماعت کررہےہیں .سابق صدرآصف زرداری اورفریال تالپوراحتساب عدالت کےروبروپیش ہو چکے ہیں. نیب پروسیکیوشن ٹیم کےسربراہ سردارمظفرعباسی بھی کمرہ عدالت میں موجود ہیں.

Comments
Loading...