کراچی، ایک شخص جاں‌ بحق، سات زخمی ،تین گاڑیاں تباہ،یہ سب کیسے ہوا؟

کراچی میں بوندا باندی کے ساتھ تیز ہوائوں نے ایک شخص کی جان لے لی ،پانچ طلبا سمیت سات افراد زخمی ہو گئے ، تین گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں‌ بوندا باندی کے ساتھ تیز ہواوں کا سلسلہ شروع ہوا ہے جس کے باعث کئی حادثات رونما ہوئے ہیں. کراچی کے علاقے گلستان جوہر،پی ای سی ایچ ایس،ڈیفنس، کلفٹن، نارتھ ناظم آباد سمیت دیگرعلاقوں میں بھی بونداباندی جاری ہے جبکہ گردآلودتیز ہوائیں چلنے سے حدنگاہ کم ہو گئی،تیز ہواﺅں کی وجہ کلفٹن دوتلوار کے قریب بجلی کے پول گر گئے جس سے ٹریفک کا نظام متاثر ہو گیاجبکہ ٹیپوسلطان سگنل کے قریب سکول کی چھت گر گئی جس میں 5 طلبا زخمی ہو گئے ،گلستان جوہر میں تیز ہواﺅں کے باعث درخت رکشے پر گر گیا جس سے ڈرائیور زخمی ہو گیا۔پیپلزچورنگی کےقریب درخت گرنے سےایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے .تیزجھکڑ سےجامع مسجدفش ہاربرکی عارضی چھت اڑ گئی، جس سے مسجد کا موذن زخمی ہو گیا، فش ہاربر کی مسجد کی عارضی چھت فائبر اور پائپوں سے بنائی گئی تھی .زخمی موذن کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے. سندھ ہائیکورٹ کےلان میں تیز ہواوں کے باعث قدیم درخت جڑ سےاکھڑگیا .درخت ہائیکورٹ کی پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں پرگرا .درخت گرنےسےایک گاڑی مکمل تباہ،2کو معمولی نقصان پہنچا .محکمہ موسمیات کے مطابق ہواﺅں کی رفتار60 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے،

Comments
Loading...