جعلی بینک اکاونٹ کیس، زرداری کے لئے خوشی کی خبر

فریال تالپور کی 29 اپریل تک عبوری ضمانت منظورہوگئی.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی .اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست پر سماعت کی،فاروق ایچ نائیک وکیل کے طور پر عدالت میں پیش ہوئے.

واضح رہے کہ فریال تالپور نے نیب کےنئےنوٹس کےخلاف بھی اسلام آباد ہائیکورٹ سےرجوع کیا تھا .فریال تالپور کی درخواست میں استدعا کی تھی کہ ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کی جائے،فریال تالپور نے درخواست میں چیئرمین نیب کو فریق بنایا ہے .درخواست میں مزید لکھا گیا ہے کہ جعلی بینک اکاونٹس کیس میں نیب راولپنڈی نے کل 11بجےطلب کیاہے، خدشہ ہے نیب گرفتار نہ کرلے،عبوری ضمانت دی جائے.

Comments
Loading...