فلسطینی راکٹ حملے کے جواب میں اسرائیل کا مزید فوج بھیجنے کا اعلان

اسرائیل ڈیفنس فورس نے الزام لگایا ہے کہ یہ حملہ حماس نے کیا اور اسے اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا.

فلسطینی راکٹ حملے کے جواب میں اسرائیل نے مزید فوج بھیجنے کا اعلان کر دیا

آج پیر کے روز غزہ میں راکٹ حملے کے جواب میں اسرائیل ڈیفنس فورس مزید دو بریگیڈ فورس کے ساتھ ساتھ ہزاروں ریزرو فوجی غزہ کی جانب بھیج رہی ہے. اسرائیل ڈیفنس فورس نے الزام لگایا ہے کہ یہ حملہ حماس نے کیا اور اسے اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا.

ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا کہ میں اس حملے کی وجہ سے واشنگٹن کا دورہ مختصر کیا ہے اور حملہ آوروں کو سخت جواب دوں گا.

غزہ کی پٹی کے ساتھ ساتھ اسرائیل نے دیگر بارڈروں پر بھی سختی بڑھا دی ہے.

Comments
Loading...