ISPR کے گانے کی نقل ، جنرل آصف غفور بھی میدان میں آگئے

بھارتی جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے آئی ایس پی آر کے گانے پاکستان زندہ باد کی نقل بنا ڈالی.
ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور کی جانب سے اسکا نوٹس لے کر کہا کہ خوشی ہوئی کہ آپ نے یہ نقل کی لیکن سچ بولنے کی بھی نقل کریں.
جس کے جواب میں راجہ سنگھ نے دوبارہ ویڈیو پیغام دیا کہ میں نے پاکستان کی نہیں بلکہ پاکستان نے ہماری نقل کی ہے. وہ تو اتنک وادیوں کا ملک ہے مجھے سن کر حیرت ہوئی کہ وہاں بھی سنگر ہوتے ہیں. ہندوستان میں گانا لکھنے اور پڑھنے والوں کی کمی نہیں ہے.
ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور نے ایک بار پھر انکے ٹویٹر پیغام کو کوٹ کر کے کہا پاکستانی میڈیا آپکے نام نہاد گانے کی کوریج نہیں کر رہا. باقی دنیا میں اسے کچھ اور کہا جاتا ہے. میری پچھلی ٹویٹ کا دوسرا جملہ “سچ بولنے کی بھی نقل کریں” درست ثابت ہوا ہے. یہ جھوٹ بھی ہمارے لیے حیران کن نہیں جیسا کہ ہم نے پہلے کہا کہ آپ ہمیں حیران نہیں کر سکتے.

Comments
Loading...