اسلام آباد ہائیکورٹ میں دوہندو بہنوں کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

لڑکیوں نے شوہروں سمیت ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا اور استدعا کی تھی کہ عدالت حکومت کو تحفظ فراہم کرنے کے احکامات جاری کرے

اسلام آباد ہائیکورٹ میں دوہندو بہنوں کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے .اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کل منگل کو سماعت کریں گے .
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دونوں ہندؤ لڑکیوں نے شوہروں سمیت ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا اور استدعا کی تھی کہ عدالت حکومت کو تحفظ فراہم کرنے کے احکامات جاری کرے.
واضح رہے کہ گزشتہ روز لڑکیوں نے اسلام قبول کرنے کے بعد پسند کی شادی کا وڈیو بیان دیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی گھوٹکی نے بتایا ہے کہ نکاح خواں سمیت کئی افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے داخلہ نے بھی سندھ سے لڑکیوں کے مبینہ اغوا پر نوٹس لے لیا ہے۔ کمیٹی دو ہفتے میں واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے

Comments
Loading...